کووند نے پیلی بھیت حادثے میں لوگوں کی موت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا

نئی دہلی، جون ۔ صدر رام ناتھ کووند نے اتر پردیش کے پیلی بھیت میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔جمعرات کو راشٹرپتی بھون سے صدر کے نام سے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا گیاکہمیں اتر پردیش کے پیلی بھیت میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھی ہوں۔ میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کا خواہش مند ہوں۔اطلاعات کے مطابق پیلی بھیت میں ایک المناک سڑک حادثے میں تقریباً دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور پانچ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

Related Articles