کووند نے روہتانگ کے اٹل ٹنل کا دورہ کیا

شملہ، جون ۔صدر رام ناتھ کووند نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے ہفتہ کو اٹل ٹنل روہتانگ کا دورہ کیا۔مسٹر کووند نے صبح اٹل ٹنل روہتانگ کا دورہ کیا، جسے ملک کا فخر کہا جاتا ہے۔ اس دوران انہوں نے اٹل ٹنل کی خوبیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹل ٹنل روہتانگ بہت خوبصورت ہے اور اس سے ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار منالی جا چکے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انہیں سرد صحرا لاہول سپتی کی سیر کا موقع ملا ہے اور یہ وادی بہت خوبصورت ہے۔ اس دوران انہوں نے اٹل ٹنل پر سب کو مبارکباد دی۔ اٹل ٹنل کی تعمیر کی وجہ سے لاہول سپتی کا سفر کافی آسان ہو گیا ہے۔اس موقع پر گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر اور وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر ان کے ساتھ موجود تھے۔ اٹل ٹنل منالی کو ناقابل رسائی لاہول سپتی وادی سے جوڑتی ہے۔صدر نے ہیلی پیڈ کے قریب سیسو جھیل، دریائے چندر بھاگا، آبشاروں اور وادی کی خوبصورت وادیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ کے ساتھ ان کی اہلیہ ملک کی خاتون اول سویتا کووند اور ان کی بیٹی بھی موجود تھیں۔

Related Articles