کولی دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے بنے ونڈیز کوچ

سینٹ جانس، دسمبر۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے آئندہ دوروں کے لیے آندرے کولی کو اپنی مرد ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا ہے۔ سی ڈبلیو آئی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔بورڈ نے بتایا کہ کولی کو یہ ذمہ داری 19 دسمبر کو سی ڈبلیو آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد دی گئی تھی۔واضح رہے کہ سابق کوچ فل سیمنز نے ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جمیکا کے سابق وکٹ کیپر کولی سی ڈبلیو آئی اکیڈمی پروگرام کے ہیڈ کوچ ہیں۔ وہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے ہیڈ کوچ اور سینئر مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے جب سمنس کی قیادت میں 2016 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا تب کولی نے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔کولی نے کہا ’’ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے آنے والے دوروں پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری ملنا یہ ایک خاص اعزاز ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ آنے والا کام چیلنجنگ ہوگا کیونکہ ہم دو ٹیموں کے خلاف ان کے گھریلو حالات ( ہوم کنڈیشنز) میں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا ’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہماری منصوبہ بندی اور تیاریاں مناسب ہوں۔ ہم ان منصوبوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ زمین پر نافذ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ویسٹ انڈیز فروری 2023 میں دو ٹیسٹ میچوں کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گا۔ اس کے فوراً بعد ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

Related Articles