کورونا کے 12 ہزار سے زائد کیسز، 251 اموات

نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں اور اس وباء سے 251 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔دریں اثنا ملک میں اتوار کے روز 12 لاکھ 77 ہزار 542 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چھ کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12,514 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 85 ہزار 814 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 718 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 68 ہزار 560 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 455 کم ہو کر ایک لاکھ 58 ہزار 817 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 251 مریضوں کی موت ہونے سے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 58 ہزار 437 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.46 فیصد، شفایابی کی شرح 98.20 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے ۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 561 بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 79795 ہو گئی ہے۔ وہیں 6439 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4857181 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 167 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31681 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 20277 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 20 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140216 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1399 کم ہو کر 6450585 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 11492 رہ گئے ہیں اور مزید 19 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36116 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2655015 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹوکیسز 447 کم ہونے سے ان کی تعداد 6479 ہو گئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 114612 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 433 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں 64 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا متاثرین کی تعداد 8673 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید 11 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38082 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2941578 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 294 کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 4355 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2047722 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید 4 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14373 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 63 کم ہو کر 4009 ہو گئے ہیں ، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3956 ہو گئی ہے۔ وہیں 663498 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں ۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے کیسز کی کل تعداد 348 رہ گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1414,431 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں کورونا سے کسی موت نہیں ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 25091 پرمستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 8296 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن سے مزید 15 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19141 ہو گئی ہے اور اب تک 1565471 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز میں ایک کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 316 رہ گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 992159 ہو گئی ہے۔ ایک مریض کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 13577 ہو گئی ہے۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 251 ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 585591 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 16559 ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3 کم ہوکر 205 ہوگئی ہے اور اب تک 816283 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10089 تک پہنچ گئی ہے۔بہار میں اب تک 716390 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 9661 پر مستحکم ہے۔

Related Articles