کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود مسلسل دوسرے دن ایکٹو کیسز میں اضافہ

نئی دہلی ، ستمبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹو کیسزمیں دو ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ دریں اثنا ملک میں ہفتے کے روز68 لاکھ 42 ہزار 786 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 85 کروڑ 60 لاکھ 81 ہزار 527 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28،326 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 52 ہزار 745 ہو گئی ہے۔دریں اثنا 26،032 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 29 لاکھ 02 ہزار 351 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2034 بڑھ کر تین لاکھ تین ہزار 476 ہو گئے ہیں۔ وہیں 260 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،918 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.90 ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 2309 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے ان کی تعداد اب بڑھ کر 165727 ہوگئی ہے ۔ وہیں 14242 مریضوں کے صحتیاب ہونے سےکورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4423772 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 120 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24438 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹوکیسز 505 کم ہوکر 41550 رہ گئے ہیں جبکہ 58 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138834 ہو گئی ہے۔ وہیں 3723 لوگوں کے صحتیاب ہونے سےکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 6360735 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت میں ، فعال معاملات 12 کم ہوکر 379رہ گئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413221 ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے 25085 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کرناٹک میں کورونا کے فعال کیس میں ایک کا اضافہ ہو کر یہ 13336 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 11 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37717 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2921567 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 67 بڑھ کر 17263 ہو گئے ہیں اور مزید 22 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 35476 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2602833 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 327 کم ہوکر 13208 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2018324 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 7 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14125 ہوگئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر 7674 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد بڑھ کر 18727 ہو گئی ہے اور اب تک 1539244 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں فعال معاملات کم ہوکر 4701 ہوگئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3912 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 656285 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 294 رہ گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 991371 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13561 ہے۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 282 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 584681 ہو گئی ہے۔ وہیں ایک اور مریض کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد بڑھ کر 16505 ہوگئی ہے۔گجرات میں فعال معاملات 149 ہوگئے ہیں اور اب تک 815599 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو کیسز 774 بڑھ کر 16556 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 71321 ہو گئی ہے جبکہ مزید پانچ مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 289 ہو گئی ہے۔بہار میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 65 ہو گئے ہیں اور اب تک 716212 لوگ کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 9660 ہے۔

Related Articles