کورونا کے سبب بچوں سے دور کرینہ کپور کا پیغام

ممبئی،دسمبر۔عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے قرنطینہ سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔کرینہ کپور کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب آج کل اپنے بچوں سے دور خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔اداکارہ کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔کرینہ کپور نے اپنی انسٹا گرام اسٹورپر لکھا ہے کہ ’وہ کورونا وائرس سے نفرت کرتی ہیں، اپنے بچوں کو وہ بہت یاد کررہی ہیں۔‘کرینہ کپور کا اپنی اسٹوری پر مزید کہنا ہے کہ ’مگر بہت جَلد وہ صحتیاب ہو جائیں گی اور اپنے بچوں سے ملیں گی۔‘

Related Articles