کورونا بحران میں ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی:کووند
نئی دہلی،جنوری ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی ہے اور ملک سے 180 ملکوں سے متعلق ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔صدر نے پیر کو بجٹ اجلاس میں پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طبی خدمات کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کررہی ہے ۔ ملک کے فارما شعبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ہندوستان میں بن رہے کووڈ ٹیکے پوری دنیا کو وبا سے پاک کرنے اور کروڑوں لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔ہندوستان سے تقریباً 180 ممالک کو ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیشمان بھارت جیسے منصوبوں سے طبی خدمات کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے اور اس کی توسیع ہو رہی ہے۔ ملک میں روایتی طبی طریقوں میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں یوگ،آیوروید اور روایتی طبی طریقوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔طبی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کا ذکرکرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حکومت کا 64 ہزار کروڑ رپے کی لاگت سے وزیراعظم آیشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن ایک قابل ستائش مثال ہے۔اس سے نہ صرف حال کی صحت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملےگی،بلکہ آنے والے بحران کےلئے بھی ملک کو تیار کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 90 فیصد سے زیادہ بالغ شہریوں کو ٹیکے کی ایک خوراک مل چکی ہے ،جبکہ 70 فیصد سے زیادہ لوگ دونوں ٹیلے لے چکےہیں۔انہوں نے کہا،’’حکومت اور شہریوں کے درمیان یہ باہمی بھروسے ،تال میل اور تعاون،جمہوری طاقت کی انوکھی مثال ہے۔اس کے لئے ،میں ملک کے صحت اور صف اول کے جنگجوؤں اور ملک کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘صدر نے کہا کہ کووڈ19 کے خلاف اس لڑائی میں ہندوستان کی صلاحیت کا ثبوت کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام میں نظر آیا ہے۔ایک سال سے بھی کم وقت میں 150 کروڑ سے بھی زیادہ کووڈ ٹیکے لگانے کا ریکارڈ پار کیا۔حکومت نے 8000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ سے کم قیمت پر دوائیاں مہیا کراکر،علاج پر ہونے والے خرچ کو کم کیا ہے۔انہوں نے کہا،’’میری حکومت کی حساس پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اب طبی خدمات عوام تک آسانی سے پہنچ رہی ہیں۔ 80 ہزار سے زیادہ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس اور کروڑوں کی تعداد میں جاری آیشمان بھارت کارڈ سے غریبوں کو علاج میں بہت مدد ملی ہے۔