کھاٹو شیام جی کے لیے نئی ریل لائن کے لیے سروے کو منظوری

نئی دہلی، اپریل۔ ریلوے کی وزارت نے راجستھان کے سیکر ضلع میں واقع عالمی شہرت یافتہ کھاٹو شیام جی تیرتھ مقام تک براہ راست ریل لائن بچھانے کے لیے حتمی مقام سروے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ریلوے بورڈ کے ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے اشونی وشنو کے راجستھان کے سیکر ضلع میں واقع تیرتھ مقام کھاٹو تک ریلوے لائن بچھانے کے اعلان کے بعد، ریلوے کی وزارت نے آخری نکاتی سروے کو منظوری دے دی ہے۔ہزاروں لاکھوں عقیدتمند ٹرانسپورٹ ذرائع سے روزانہ کھاٹو شیام جی کے درشن کے لئے آتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق روزانہ تقریباً 30 ہزار عیقدتمند آتے ہیں اور چار سے پانچ لاکھ عیقدتمند جمعہ، ہفتہ اور اتوار، اکادشی کے موقع پر 10 لاکھ ، جبکہ مارچ کے 15 روزہ میلے کے دوران 30 سے ​​40 لاکھ عقیدت مند آتے ہیں۔ کھاٹو شیام جی مندر تیرتھ یاتریوں اور عقیدت مندوں کے ذریعہ سب سے زیادہ درشن کئے جانے والے ہندوستانی مندروں میں سے ایک ہے۔ٹرین کے ذریعے آنے والے عقیدت مند پہلے رینگس پہنچتے ہیں اور پھر مقامی ذرائع نقل و حمل سے کھاٹو شیام جی پہنچتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیریٹیج اینڈ ڈیولپمنٹ مشن اورثقافتی ورثے نیز مذہبی عقیدے کے مراکز کو ریل رابطوں سے جوڑنے کی پالیسی کے تحت ہندوستانی ریلوے رینگس سے کھاٹو شیام جی تک تقریباً 20 کلومیٹرتک ریلوے لائن بچھانے جا رہی ذرائع کے مطابق سروے مکمل ہونے کے بعد اس نئی ریل لائن پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

Related Articles