کنگنا نے ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی کمائی کو لیکر عالیہ کو ٹرول کردیا

ممبئی،مارچ۔بھارتی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ پر اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم کی کمائی کو لے کر عالیہ بھٹ کو ٹرول کردیا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کا مرکزی کردار نبھایا ہے اور فلم کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ایک بلاک بسٹر فلم ہوگی۔ کسی بھی خاتون کے مرکزی کردار میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے بھی مناسب بزنس کیا لیکن اس سے پہلے بھی جن فلموں نے اچھا بزنس کیا اس حوالے سے کنگنا رناوت کی بہن نے ایک فہرست شیئر کی۔ خاتون مرکزی کردار میں اتفاق سے سرفہرست کنگنا رناوت ہی تھیں جن کی فلم منیکرنیکا کی صرف ایک روز کی کمائی 18 کروڑ 10 لاکھ روپے تھے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پر ’تنو ویڈز منو‘ 16 کروڑ 10 لاکھ کے ساتھ جبکہ تیسرے نمبر پر پھر منیکرنیکا ہی تھی جس کی ایک اور دن کی کمائی 15 کروڑ 70 لاکھ تھی۔ اس فہرست میں عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی چوتھے نمبر پر رہی جہاں اس کی تیسرے دن کی کمائی 15 کروڑ 30 لاکھ روپے دکھائی گئی تھی۔ رنگولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس فہرست کو جاری کیا جبکہ عالیہ بھٹ کو اس میں ٹیگ کیا اور تحریر کیا کہ پاپا تو اس سے زیادہ خرید سکتے ہیں، لیکن اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنے بل بوتے پر کمائی کریں۔ اس پر کنگنا رناوت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے اتفاق کرتی ہوں۔انہوں نے اس پر یہ بھی کہا کہ کنگنا رناوت ہی اپنی آئندہ فلم کے ساتھ اپنے ریکارڈز کو خود توڑیں گی۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کو ٹرول کیا ہو۔ وہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی ٹرولنگ کرتی رہی ہیں۔

Related Articles