کنگنا رناوت نے بھی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی تعریف کردی

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی بالآخر ریلیز کے بعد فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی تعریف کردی۔کنگنارناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ان اقدامات کی تعریف کی ہے جوکہ ہندی سینما کو بحال کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ’یہ سن کر خوشی ہوئی کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ریکارڈ توڑ کلیکشن کے ساتھ تھیٹر بحال ہو رہے ہیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’سنا ہے کہ ہندی بیلٹ میں بھی کچھ چھوٹیچھوٹے اقدامات کیے جارہے ہیں، حال ہی میں خواتین پر مبنی ایک فلم ریلیز کی گئی ہے، جس میں ایک بڑا ہیرو اور ایک سپر اسٹار ڈائریکٹر ہے‘۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات اس انڈسٹری کے لیے بہت ضروری ہیں جوکہ وینٹیلیٹر پر ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ’ کبھی امید نہیں تھی کہ فلم مافیا اس موقع پر اٹھ کر کچھ اچھا کرے گا۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم بلکل اْن کی تعریف کریں گے‘۔خیال رہے کہ اس سے پہلے کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ پر شدید تنقید کی تھی۔اداکاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ پر تنقید کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو’پاپا کی پری‘ اور ’روم کام بیمبو‘ قرار دیاتھا۔اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ’اس ہفتے باکس آفس پر 200کروڑ جل جائیں گے اور اس کی وجہ پاپا مووی مافیہ ڈیڈی کی پری جوکہ اپنے پاس برٹش پاسپورٹ رکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ اْن کے پاپا یہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ روم کام بیمبو (جو لڑکی خوبصورت ہو لیکن ذہین نہ ہو) اداکاری کرسکتی ہیں‘۔

Related Articles