کمل ناتھ کے وعدے والی لوک فن اسکول کہاں ہیں: شیوراج

بھوپال،مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے سوال کیا کہ انہوں نے قبائلی فن کاروں کے لئے لوک فن اسکول کا وعدہ کیا تھا، وہ کہاں ہے۔مسٹر چوہان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت نے یوتھ پالیسی میں فیصلہ کیا کہ ایک ہزار فن کاروں کو تین مہینے کے لئے ہر ماہ 10ہزار روپے کے اعزاز پر فیلوشپ فراہم کی جائے گی۔اسی سلسلے میں انہوں نے سوال کیا کہ مسٹر کمل ناتھ نے کہا تھا کہ قبائلی لوک فنکاروں کے فروغ لے لئے لوک فن اسکول قائم کریں گے، رنگ منچ کی سہولیات فراہم کرائیں گے۔ وہ لوک فن اسکول اور وہ سہولیات کہاں ہیں۔

 

Related Articles