کمل ناتھ نے سوا سال کمیشن کی حکومت چلائی، اب دوبارہ جھوٹے وعدے کریں گے: شیوراج

بھوپال، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابقہ کمل ناتھ حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ نے سواسال کمیشن کی حکومت چلائی اور اب ایک بار پھر سے آسمان کے ستارے توڑ کرلانے کی بات کر رہے ہیں۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ نے سواسال کمیشن کی حکومت چلائی۔ ولبھ بھون (وزارت) میں انہوں نے صرف کمیشن جمع کئے۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے جھوٹے وعدوں کو بے نقاب کرنا ان کا مذہب ہے۔ وہ حکومت جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی تھی۔ پتہ نہیں کانگریس اس بار پھر کیا کیاوعدے کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ وہ مٹی اور بیج کی جانچ کی مفت سہولت فراہم کرے گی۔ آبپاشی کی سہولیات کے لیے گرانٹ کی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ وعدہ بھی سواسال میں پورا نہیں کیاگیا۔

Related Articles