کلکتہ ہائی کورٹ کی نویں اور دسویں کلاس کے اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں میرٹ لسٹ شائع کرنے کی ہدایتکلکتہ ہائی کورٹ کی نویں اور دسویں کلاس کے اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں میرٹ لسٹ شائع کرنے کی ہدایت

کلکتہ ,اپریل ۔کلکتہ ہائی کورٹ نے نویں اور دسویں کلاس کے اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں میرٹ لسٹ شائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعرات کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔جج کی ہدایت کے بعد امیدواروں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت 18 جون تک کوئی نئی تقرری نہیں کر سکے گی۔ دوسرے لفظوں میں یہ تقرری 16 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے 2017 میں نویں اور دسویں جماعت کے اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق تمام معلومات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مجموعی طور پر ان تمام لوگوں کی معلومات جن کی بھرتی کی گئی ہے یا جن کی بھرتی نہیں کی گئی ہے۔ان سب کی معلومات ویب سائٹ پرلوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کمیشن کو 21مئی تک اس فیصلے پر عم درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسکول سروسز کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی، اقربا پروری اور غبن کے الزامات بار بار اٹھتے رہے ہیں۔ ملازمت کے متلاشیوں نے محرومیوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ ایسے الزامات بھی لگائے گئے کہ نااہل امیدواروں کو مستحق امیدواروں سےکی جگہ نوکریاں دی گئی ہیں۔ اس بار جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ایس ایل ایس ٹی کیس میں اہم فیصلہ دیا۔

Related Articles