کلکتہ کارپوریشن کے 16بورو میں سے 10بورو کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں

کلکتہ،دسمبر ۔کلکتہ کارپوریشن میں خواتین کو زیادہ اختیارات دینے کا اعلان کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کلکتہ کارپوریشن کے 16بورو (میونسپل کارپوریشن کے چند وارڈو پر مشتمل ایک بورو ہوتا ہے) میں سے 10بورو کے چیر مین کے عہدہ پر خواتین کی تقرر ی کی ہے۔یہ کلکتہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر خواتین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔جن خواتین کو بورو کے چیرمین کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں سادھنا بوس، اندیکیشور راوت، شکلا بھوڈ، ریحانہ خاتون، ثنا احمد، سشمیتا بھٹاچاریہ، چیتالی چٹوپادھیائے، دیبلینا بسواس، جوہی بسواس، تارکیشور چکرورتی، سوشانت گھوش، رتنا شور،سنہیتاداس،رنجیتاسیلا اور سدیپا پولی شامل ہے۔اس طرح16بورو میں دو مسلم چہرے ثنا احمد اور ریحانہ خاتون شامل ہیں۔بورو نمبر 1 کے انچارج ترون ساہا، بورو نمبر 2 کی انچارج شکلا بھوڈ، بورو نمبر 3 میں انندیکیشور راوت، بورو نمبر 4 میں سادھنا بوس، بورو نمبر 5 میں ریحانہ خاتون، بورو نمبر 6 میں ثنا احمد۔ بورو نمبر 7 میں سشمیتا بھٹاچاریہ،بورو نمبر8میں چیتالی چٹو پادھیائے،9نمبر بورو میں دیبا لینا بسواس،10نمبر بورو میں جومی بسواس بورو نمبر 11میں تارکیشور چکرورتی،بورو نمبر12میں سوشانت گھوش،بورو نمبر13میں رتنا شور،بورو نمبر14میں سنہیتا داس،بورو نمبر15میں رنجیتا سلا اور بورو نمبر16میں سدیپا پولی کو چیرمین بنایا گیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا، ”ہمارے 16 بورو میں سے 10 بورو کمیٹیوں کی سربراہی خواتین کریں گی۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کا مظہر ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ پروپیگنڈوں کے باوجود لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اس لئے ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی اور وہ بہتر کاموں کے ذریعہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles