کلبوں کو گراٹ کا آڈٹ کرایا جائے:شوبھندو ادھیکاری

کلکتہ ،نومبر ۔مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبوں کو گرانٹ کے نام ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے جیپ کو بھرا جارہا ہے ۔انہوں نے سی اے جی سے اس کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ادھیکاری حکومت کلبوں کو خیرات دینے کے نام پر سرکاری پیسہ ضائع کر رہی ہے۔ اس کے لیے اس کا آڈٹ کرنے کی ضرورت ہے۔سینئر وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ادھیکاری کو الزامات لگانے سے قبل اس کا ثبوت دینا چاہیے ۔ترنمول حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے، ریاست کے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پہلے (دو لاکھ)، پھر تین لاکھ اتنی بڑی رقم کلبوں میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔میں ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ 50 فیصد رقم ترنمول کانگریس کے لیڈر ان کلب کے نام پر لے رہے ہیں۔یہ بہت بڑی رقم ہے اس کا آڈٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ رقم کہاں گئی ہے۔ وزیراعظم کو خط لکھوں گا تاکہ وہ اس حوالے سے کارروائی کریں۔ریاستی وزیر پرتھ چٹرجی نے اپوزیشن لیڈر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی کئی سالوں تک رہے ہیں ۔ان کے دور میں جو کچھ دیا گیا ہے اس کا آڈٹ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles