کسانوں کی مونگ کم از کم سہارا قیمت پر خریدی جائے گی- شیوراج
بھوپال، جولائی۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں کسانوں نے سخت محنت سے موسم گرما کے مونگ کی پیداوار کی ہے۔ مونگ کی قیمت مارکیٹ میں امدادی قیمت سے بہت کم ہے۔ ریاستی حکومت کسانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، یہ کسانوں کی حکومت ہے۔مسٹر چوہان نے رہائش گاہ کے دفتر سے میڈیا کو جاری ایک پیغام میں یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنے کسانوں کو انصاف دیں گے اور ان کی مونگ کی کم از کم سہارا قیمت 7 ہزار 275 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خریدی جائے گی۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت 18 جولائی سے مونگ کی خریداری کے لیے رجسٹریشن شروع کر رہی ہے۔