وزیراعلی نے آل انڈیا سنٹرل بینک ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے دوسرے یوم تاسیس اور سالانہ اجلاس سے خطاب کیا

رانچی، اگست۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ہمیں قبائل کی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، نئی نسل کو تعلیم کی طرف لے جانا ہے تاکہ انہیں اہل بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج بینکوں کے انضمام اور نجکاری کی وجہ سے ملازمتوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں خود روزگار کی طرف خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ سی ایم ای جی پی کے ذریعے حکومت استحصال زدہ اور محروم معاشرے کے نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔مسٹر سورین آج وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر سے آن لائن میڈیم کے ذریعے اربن کمیونٹی ہال، دھتکیڈیہ، جمشیدپور میں منعقدہ آل انڈیا سینٹرل بینک ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے دوسرے یوم تاسیس اور سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوسائٹی کو بینک میں چلائی جارہی اسکیموں سے قبائلی اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی این ٹی اور ایس پی ٹی ایکٹ کی وجہ سے بہت سے ضرورت مند بینک سے قرض حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حکومت اور بینکنگ کے لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو ہمہ جہت بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

Related Articles