کرینہ کپور خان مہنگی ٹی شرٹ پہننے پر ٹرول ہوگئیں

ممبئی ،جون۔بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کسی بھی لباس میں مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلینے میں کامیاب رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک کیزوئل آؤٹ فٹ میں نظر آئیں، جس پروہ ٹرول ہوگئیں۔ کرینہ کپور خان حال ہی میں ممبئی میں نظرآئیں۔ اس دوران انہیں گوچی برانڈ کی پیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور کیزوئل ٹراوزر میں دیکھا گیا۔کرینہ کپور خان نے اپنے لْک کو بلیک سن گلاسز کے ساتھ اسٹائل کیا اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا تھا۔ انہوں نے ہاتھ کافی مگ پکڑا ہوا تھا۔ تاہم ان سے زیادہ ان کی ٹی شرٹ نے لوگوں کو متوجہ کیا۔کرینہ کپور خان کی ٹی شرٹ کی قیمت 40 ہزار روپے ہے۔کئی صارفین نے انہیں مہنگی گوچی ٹی شرٹ دکھانے کے لئے ٹرول کیا۔ ایک ٹرولر نے کرینہ کپور کی وائرل تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ’ہمارے یہاں 200 روپے کی ٹی شرٹ اس سے اچھی نظر آتی ہے‘۔اسپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق، کرینہ کپور خان ایک رائل لائف جیتی ہیں۔ ان کے وارڈ روب میں 50 سے زیادہ گوچی کی ٹی شرٹ ہیں۔

Related Articles