کرنی سینا سےخوشگوار ماحول میں بات چیت کے ذریعہ تحریک ختم کرنے پر زور دیں گے : نروتم مشرا

بھوپال، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ وہ کرنی سینا کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کریں گے اور ان سے احتجاج ختم کرنے پر زور دیں گے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کرنی سینا کی تحریک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کرنی سینا کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، کوئی اور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھائیوں میں کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ان سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کریں گے اور تحریک ختم کرنے پر زور دیں گے۔

Related Articles