کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خاص باتیں کیا ہیں؟

ممبئی،دسمبر۔شادی کے سوال پر ناں ناں کرنے والی بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اِن کے مداح اس شادی میں کافی دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین بھارتی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی کی شاہانہ شادی اور اس کی ہر تقریب سے متعلق جاننا چاہتے ہیں، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق خاص معلومات سامنے آئی ہیں۔میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے مینیو (کھانے کی فہرست) میں بھارتی اور کونٹینینٹل کھانے شامل ہیں، بھارتی کھانوں میں کچوریاں، چاٹ، کباب اور راجستھانی روایتی کھانوں کے لائیو اسٹالز ہوں گے۔میڈیا کے مطابق گزشتہ شام 6 دسمبر کو وکی اور کترینہ کیف جے پور ایئر پورٹ پر پہنچے تھے، ایئرپورٹ سے اخراج کے لیے اس جوڑی کو ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لیے استعمال ہونے والے خصوصی راستوں سے باہر نکالا گیا تھا۔میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں 120 ہائی پروفائل شخصیات شرکت کریں گی، اس شادی کے دوران راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل و حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس شادی میں کرن جوہر، فرح خان، نیتیا مہرا، ڈاکٹر جیول گماڈیا، یاسمین کراچی والا، امیت ٹھاکر، ڈینئیل باؤر، انگد بیدی، نیہا دھوپیا، وکی کوشل کے چھوٹے بھائی سنی کی گرل فرینڈ شرواری واگھ، منی ماتھور، انگیرا دھار، علی عباس ظفر، کبیر خان، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کیارہ اڈوانی، عالیہ بھٹ، ورون دھون، نتاشا دلال، اور دیگر شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی کے دوران 5 کیک کاٹے جائیں گے۔

Related Articles