کترینہ نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

ممبئی،جولائی۔بالی ووڈ کی باربی گرل کترینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم ‘فون بھوت’ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر گرمیت سنگھ ہیں جبکہ کترینہ کے علاوہ ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی نے بھی مرکزی کردار نبھائے ہیں۔کترینہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘بھوتوں کی دنیا سے ناٹ آؤٹ’۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی، پوسٹر میں کترینہ نے گہرے نیلے رنگ کی پتلون اور شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر انسانی ڈھانچہ بنا ہوا ہے۔کترینہ کے ساتھ ہی صوفے پر ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس انسانی ڈھانچوں کی ڈمی بھی ہے۔

Related Articles