کانگریس کے ٹکٹ سے انکار کے بعد دتا آزاد انتخاب لڑیں گے

کڈور،اپریل ۔ کرناٹک میں جنتا دل (سیکیولر) چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے وائی ایس وی دتا نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد 10مئی کو ہونے والے اسمبلی الیکشن میں کڈوراسمبلی حلقے سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ۔مسٹر دتا نے پیر کو یہاں صحافیوں سے کہا ،’میں نے پانچ دہائیوں تک پارٹی کی خدمت کے بعدجے ڈی (ایس ) چھوڑی تو مجھے کانگریس سے ٹکٹ ملنے کی امید تھی۔ لیکن میرے ساتھ دھوکہ ہوا اس سے میرے خودداری کو ٹھیس پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی ذات کی حمایت،لیکن لوگوں کا پیار ہے۔ “انہوں نے کہا کہ اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد 13اپریل کو نامزدگی بھرنے کا فیصلہ کریں گے۔مسٹر دتاسابق وزیر اعظم اور جے ڈی (ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا کے قریبی حامی ہیں اور اپنے اسمبلی حلقے میں پارٹی کے کم ہوتے ہوئے امکانات محسوس کرتے ہوئے جے ڈی (ایس ) کی اولین رکنیت سے استعفی دے دیا۔انہوں نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے مسٹر دیوگوڑا سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلے کی اطلاع دی ۔

Related Articles