زرعی اور گھریلوشعبوں کے لئے معیاری بجلی کی سپلائی حکومت کی اولین ترجیح:وزیر زراعت

حیدرآباد،جولائی۔تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے زرعی اور گھریلوشعبوں کے لئے معیاری بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے گذشتہ 8برسوں کے دوران کئی پاور اسٹیشنس قائم کئے ہیں جو گذشتہ 60برسوں میں قائم نہیں کئے جاسکے۔اس بات کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ ایک پاور اسٹیشن دو تا تین مواضعات کی ضروریات کی تکمیل کے لئے قائم کیاجائے۔کسانوں کو بجلی کے کنکشنس کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نئے کنکشنس،پرانے کنکشنس کی تکمیل کے بعد فراہم کئے جائیں گے۔وزیر موصوف نے آج ونپرتی ضلع کے پیٹاپلی اور پیبیر منڈلوں میں گرام پنچایت کی عمارت کے لئے سنگ بنیادرکھا۔اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کے پولس، کسانوں کی ضرورت کے مطابق قائم کئے گئے ہیں۔بجلی کے پولس ایسے کھیتوں کے لئے لگائے جائیں جس کے لئے ڈی ڈی کسانوں نے داخل کئے ہیں۔وزیرموصوف نے اس موقع پر 50ٹرانسفارمرس، 60کسانوں کے حوالے کئے۔

 

Related Articles