کامن ویلتھ گیمز میں میڈلسٹ ڈوپنگ کے الزام میں معطل

کالی (کولمبیا)، ستمبر۔دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی نائیجیریا کی اسپرنٹر جوبیچی گریس نووکوچا کو ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ (اے آئی یو) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ نووکوچا نے گزشتہ ماہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 4×100 میٹر ریلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اے آئی یو نے ٹویٹ کیا کہ اے آئی یو نے ممنوعہ مادوں (اوسٹارین اور لگنڈرول) کی موجودگی/استعمال کی وجہ سے نائیجیرین سپرنٹر، جوبیچی گریس نووکوچا کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے (آرٹیکل 2.1 اور آرٹیکل 2.2) ۔ عارضی معطلی کا مطلب ہے کہ نووکوچا عالمی ایتھلیٹکس اینٹی ڈوپنگ رولز یا انٹیگریٹی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت منعقد ہونے والی سماعت میں حتمی فیصلے سے قبل ایتھلیٹکس میں کسی بھی مقابلے یا سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔نائجیریائی اسپرنٹر نے اس سال کی یوجین ورلڈ چیمپئن شپ میں 100 میٹر اور 200 میٹر میں حصہ لیا اور دونوں ایونٹس میں سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔

Related Articles