کارپوریشن کے کارناموں کو چھپانے کے لیے بی جے پی نے ایوان کی کارروائی کی ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی: اے اے پی
نئی دہلی، اکتوبر ۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ ج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کالے کارناموں کو چھپانے کے لیے ایوان کی کارروائی کو ریکارڈ کرنے یا چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اے اے پی کے چیف ترجمان اور گریٹر کیلاش سے ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’میں یہ جان کر بہت حیران ہوں کہ کارپوریشن نے تغلقی فرمان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب کوئی صحافی جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ کی کارروائی کو ریکارڈ نہیں کر سکے گا۔ کوئی صحافی اس کی لائیو ویڈیو نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھی اسی طرح کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ کوئی صحافی ایوان کی کارروائی کو ریکارڈ یا لائیو نہیں کر سکتا‘۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ لوک سبھا ہو، چاہے وہ اسمبلی ہو، ان کی کارروائی ہم سب جانتے ہیں کہ اسے لائیو دکھایا جاتا ہے۔ لائیو کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایوان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی کارروائی ہے اور عوام کے منتخب نمائندوں کی طرف سے کون کون سے مسائل اٹھائے جا رہے ہیں، کن مسائل کو اٹھا رہے ہیں ، کن پر بحث کر رہے ہیں، کیا ترقیاتی منصوبوں پر بحث ہو رہی ہے، ان کے نمائندے اس پر کیا کہہ رہے ہیں، عوام یہ سب کچھ جاننا چاہتے ہیں۔ے اے پی کے ترجمان نے کہا، ’ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ کسی ایوان کو ایسی اجازت نہیں ہے کہ وہ آپ کو وہاں کی کارروائی ریکارڈ کرنے سے روکے۔ دہلی اسمبلی کی پوری کارروائی ویب سائٹ اور یوٹیوب کے ذریعے لائیو دکھائی جاتی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی ٹی وی پر لائیو دکھائی جاتی ہے لہٰذا دہلی میونسپل کارپوریشن کے یہ فیصلے مکمل طور پر جمہوریت کے خلاف اور شفافیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔