کلکتہ پولس کے پاس کلکتہ کارپوریشن انتخابات کرانے کی صلاحیت موجود ہے:کلکتہ پولس کمشنر

کلکتہ،دسمبر۔کلکتہ پولس کمشنر سومن مترا نے آج کہا ہے کہ کلکتہ پولس کے پاس کلکتہ کارپوریشن انتخابات کرانے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ پولس کے پاس سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ووٹنگ پرامن ہو اور کوئی گڑبڑ نہ ہو۔ ہم اپنے علاقے میں اپنی پولیس کے ساتھ پولنگ کروا سکیں گے۔ پولس کمشنر سومن مترا نے تمام تھانوں کے اویسی، ایڈیشنل اوسی اوراے سی کے ساتھ میٹنگ کی۔ وہیں میٹنگ کے بعد انہوں نے کلکتہ کارپوریشن انتخابات میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق جانکاری دی۔پولس کمشنر نے تمام تھانے کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کلکتہ کارپوریشن کے انتخابات کے دوران کلکتہ پولس کے علاقے میں کسی قسم کی بدامنی نہ ہواورپرامن ووٹنگ ہو۔ کلکتہ پولیس کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ووٹنگ غیر جانبدارانہ اور پرامن طریقے سے کرائی جائے۔پرامن پولنگ کرانا کلکتہ پولس کیلئے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کلکتہ کے مختلف اہم مقامات پر ناکے کی جانچ کی جائے۔علاقوں میں اضافی نگرانی رکھی جائے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکوں کی تلاشی پر زور دیا جائے۔کلکتہ شہر میں داخل ہونے والے راستے کلکتہ لیدر کمپلیکس پولیس اسٹیشن کے افسران نے بسنتی ہائی وے پر مکمل تلاشی لی۔ کاروں، موٹر سائیکلوں کے کاغذات دیکھنے کو کہا جاتا ہے۔ گاڑی کا ڈیک کھول کر تلاشی لی گئی۔ اس بات کی جانچ کی جاتی ہے کہ آیا کوئی مشکوک چیز لے کر آ رہا ہے۔

Related Articles