ڈیٹنگ کے متعلق لوگوں کے سوالات تنگ کرتے ہیں، نرگس فخری
ممبئی،دسمبر۔بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے کچھ معاملات کو خود تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ نے پرائیوسی کا مطلب ہی بدل کر رکھ دیا ہے، مجھے ڈیٹنگ کے متعلق لوگوں کے سوالات عجیب لگتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافرز اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاراؤں کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق بہت سی باتوں تک ہر ایک کو رسائی حاصل ہے۔نرگس فخری نے مزید کہا کہ مجھے اپنی ذات کے متعلق بتانے میں کوئی شرم نہیں ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ لوگ نجی زندگی کے بجائے کام کے متعلق گفتگو کریں۔اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ اپنی زندگی کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے۔