ڈیوڈ وارنر کا اسٹیڈیم میں اپنے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر رد عمل

راولپنڈی؍مارچ۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں اپنی ڈانس کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔ویڈیو میں گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے وارنر کے نام کے نعرے لگائے جس پر باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے وارنر نے شائقین کرکٹ کے نعروں کا بھرپور جواب دیا تھا۔انہوں نے مختصر ڈانس کیا اور شائقین کرکٹ کی طرف چہرہ کیے بغیر ہاتھ بھی ہلایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت مختلف عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹس نے بھی شیئر کیں۔فلیش اسکور کرکٹ کمنٹیٹرز کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی تو ڈیوڈ وارنر نے اس پر جواب دیا اور اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کی تعریف کی۔وارنر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں شائقینِ کرکٹ شاندار تھے۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل گزشتہ رات بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر476 رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی اور آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز کا کھیل 271 رنز 2 کھلاڑی آوٹ سے آگے بڑھائیگی۔

 

Related Articles