ڈوم سبلی انگلینڈ لائنس ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا دورے پر نہیں جائیں گے

لندن ، اکتوبر ۔ انگلینڈ کے سلامی بلے باز ڈوم سیبلی نے ایشز سیریز سے قبل وارم اپ کھیل کے لیے انگلینڈ کی لائنز ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جانے سے انکار کر دیا ہے۔
سیبلی نے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر جانے کے بجائے گھر پر رہنے اور اپنی بیٹنگ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے فیصلے کے بعد نوجوان بلے باز ہیری بروک کو لائنز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حال ہی میں وائٹ بال کرکٹ میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے انہوں نے متاثر کیا تھا۔ اس کارکردگی کے بعد ، انہیں حال ہی میں اپنا پہلا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا معاہدہ ملا۔ ہوبارٹ ہریکینزنے انہیں سائن کیا ہے ۔ انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 37.95 کی اوسط سے 797 رنز بنائے ، جس کے لیے انہیں پی سی اے (پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن) ینگ پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
سمجھا جاتا ہے کہ سیبلی کو ہندوستان کے خلاف حالیہ گھریلو ٹیسٹ سیریز کے دوران خراب فارم کی وجہ سے انگلینڈ کی الیون سے ڈراپ کیا گیا تھا اور اب انہیں دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 19.77 رہی ہے۔ اس کے پیش نظر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملاتھا۔
قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ لائنز ٹیم آسٹریلیا اے کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ سے قبل دو انٹرا سکواڈ میچ کھیلے گی۔

Related Articles