ڈبل سنچری سےایشان کشن نے ون ڈے رینکنگ میں چھلانگ لگائی
دبئی،دسمبر۔ ہندوستان کے جوان سلامی بلے بازایشان کشن نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں دوہری سنچری بناکر آئی سی سی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی طرف سے بدھ کو جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق کشن 578ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 37ویں پائیدان پر آگئے ہیں، جب کہ اس سے پہلے وہ اوپر کے100بلے بازوں میں بھی شامل نہیں تھے۔چوٹ لگنے کی وجہ سے روہت شرما کی جگہ تیسرے ونڈے کے لئے ٹیم میں آئے کشن نے 131گیندوں پر 24چوکوں اور 10چھکوں کے ساتھ 210رن کی جارحانہ پاری کھیلی۔ وہ 126گیندوں میں 200رن بنا کر سب سے تیز ڈبل سنچری بنا نے والے بلے باز بھی بن گئے۔اسی دوران، ویراٹ کوہلی نے تیسرے ونڈے میں بنائے گئے سنچری کی بدولت ونڈے رینکنگ میں آٹھواں مقام حاصل کر لیا ہے۔ کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 40مہینے بعد سنچری بناتے ہوئے 91گیندوں پر 113رن بنائے گئے تھے۔ کوہلی 707ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دو جگہ اچھل کر آٹھویں پائیدان پر آگئے،جب کہ کپتان روہت شرما(705)دو پائیدان نیچے آگئے ہیں۔