چین میں لاک ڈاؤن سے کاروبار ٹھپ ہونے لگے

بیجنگ ،مارچ۔ چین میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار ٹھپ ہونے لگے۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے اعلان کے بعد کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین میں اپنا کام معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر شنگھائی پہنچنے والی تقریباً 106 بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے چینی شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ جو پروازیں مزید متاثر ہوں گی ان میں ائر چائنا، چائنا ایسٹرن، شنگھائی ائر لائنس، جونیااو ائر اور اسپرنگ ائر لائنس کی پروازیں شامل ہیں۔

Related Articles