چین، بیجنگ کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 29 افراد لقمہ اجل

بیجنگ، اپريل۔چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نجی اسپتال کے داخلی مریضوں کے حصے میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی۔بیجنگ ڈیلی کی خبر کے مطابق حکام نے اطلاع دی ہے کہ فنگٹے ضلع کے بیجنگ چانگ فنگ اسپتال میں لگنے والی آگ میں مزید 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے سے21 افراد ہلاک ہو ئے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 29 ہوگئی۔آگ لگنے والے اسپتال کی عمارت کے مشرقی حصے کو بند کر دیا گیا تو معمولی سطح کے مریضوں کو حفظان صحت کی خدمات کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسپتال کی ملکیت کی حامل فرم کے سٹاک کے لین دین کو معطل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز لگنے والی آگ کے بعد 71 مریضوں کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا تھا۔آگ لگنے کے دوران اسپتال کی عمارت کی کھڑکیوں سے چادروں کے ساتھ لٹکنے والے اور عمارت کی دیوار تک لگائی گئی سیڑھیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles