چیف سیکریٹری نے گورنر سے ملاقات کی

کلکتہ /مارچ۔بنگال حکومت اور گورنر کے مابین جاری رسہ کشی کے درمیان آج چیف سیکریٹری نے راج بھون جاکر گورنر سے ملاقات کرکے اسمبلی اجلاس کو لے کر جاری الجھن کو ختم کیا جاسکا۔آج صبح گورنر نے خود ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی کہ چیف سکریٹری راج بھون میں آکرمجھ سے ملاقات کی ہے۔انہیں اسمبلی اجلاس 7مارچ 2بجے دن بلانے کی اطلاع دی۔دریں اثنا، کچھ دن پہلے ایک ٹویٹ میں گورنر جگدیپ دھنکر نے اطلاع دی کہ بنگال کابینہ نے اسمبلی اجلاس رات دو بجے طلب کرنے کی تجویز بھیجی ہے جسے میں نے منظور کرلیاہے۔گورنر نے بتایا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ اسمبلی اجلاس کو رات دو بجے طلب کیا گیا ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ گورنر کو جو تجویز بھیجی گئی اس میں صرف ایک جگہ پی ایم کی جگہ اے ایم لکھا گیا تھا۔بعد میں بنگال حکومت نے اسمبلی اجلاس کو لے کر گورنر کو ایک نئی تجویز بھیجی۔یہ ملاقات اسی تناظر میں ہوا ہے۔

Related Articles