چنجیت کور نے یوگانڈا پیرابیڈمنٹن انٹرنیشنل میں دوکانسے کے تمغے جیتے

نئی دہلی، نومبر۔گورو کھنہ ایکسیلیا بیڈمنٹن اکیڈمی، لکھنؤ کی چرنجیت کور نے یوگانڈا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2021 میں دو کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ یوگانڈا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 15 نومبر سے 21 نومبر تک کمپالا شہر کے ایم ٹی این ایرینا لوگوگو اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اس سے پہلے چرنجیت دبئی پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2021 میں کانسے کا تمغہ جیت کر دبئی سے واپس آئی تھیں، جس کے فوراً بعد چرنجیت نے کیرالہ میں انڈیا کے فرسٹ پیرا ماسٹرز نیشنل انڈور گیمز 2021 میں پھر گولڈ میڈل بھی جیتاتھا۔ چرنجیت پٹیالہ میں پیدا یوئیں، شادی کے بعد دہلی میں رہتے ہوئے، آگے بڑھنے کے لئے خاندان کی حمایت سے، لکھنئو کے گورو کھنہ ایکسیلیا بیڈمنٹن اکیڈمی پہنچیں اور وہاں سے آگے کی شروعات کی پوری تیاری اس اکیڈمی میں کی۔ اس اکیڈمی نے اسے بہت ہمت دی ہے اور بہت آگے بڑھایا ہے، ہر طرح سے ٹریننگ دی ہے تاکہ چرنجیت اسی طرح سے ہندوستان کا نام روشن کرتی رہیں۔

Related Articles