پی ایم کسان سمان ندھی کے لئے 21لاکھ کسان غیر مستحق ملے:شاہی

لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط اس مہینے کے آخر میں جاری ہونے کی بدھ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ اس اسکیم میں شامل کسانوں کی تصدیق کرانے پر 21لاکھ کسان غیر مستحق پائے گئےہیں۔شاہی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کے زراعت و ریونیوڈپارٹمنٹ نے اس اسکیم میں شامل کسانوں کے مستحق ہونے کی تصدیق کرنے کا عمل گذشتہ تین مہینوں سے چل رہا ہے۔ اس میں اب تک 1.65کروڑ کسانوں کے دستاویزات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس عمل میں مستحق کسانوں کو نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں 21لاکھ کسان غیر مستحق پائے گئے ہیں۔غیر مستحق پائے گئے کسانوں کو جاری کی گئی رقم کی وصولی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط اس مہینے کے آخر تک جاری کردی جائے گی۔ شاہی نے کہا کہ انہیں کسانوں کو سمان ندھی دی جائے گی جن کے دستاویزات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سمت میں جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔ تصدیق کئے جاچکے کسانوں کی تفصیل 09ستمبر تک محکمہ کے پورٹل پر اپلوڈ ہوجائے گی۔شاہی نے اس کے پیش نظر کسانوں سے اپنے دستاویزات کی تصدیق اگلے تین دن میں کروالینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کے نام فہرست میں شامل ہونے سے چھوٹ جائیں گے ان کے دستاویزات اوراندراج کا کام دوسرے مرحلے میں اسی ستمبر ماہ میں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کی ترقی کو ملک سے باہر عالمی پیمانے پر پہنچانے کی سمت میں آگے بڑھ کر سویڈن میں فوڈ پروسیسنگ و زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو لے کر محکمہ زراعت نے ایک تجویز بھی ہے۔ اس میں مویشی پروری، فروغ گنا، جل شکتی وغیرہ محکموں کے تجاویز شامل ہیں۔شاہی نے محکمہ زراعت کے دیگر کاموں کی جانکاری دیتےہوئے بتایا کہ محکمہ میں تقریبا 02کروڑ نرسری لگا کر کسانوں کو اس کا فائدہ دیا جائے گا۔ انہوں نے ریاست میں فطری کھیتی کو بڑھاوا دینے کے لئے کئے جارہے تراکیب کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 09ستمبر کو کانپور میں 4ڈویژنوں کی یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس میں گنگا ساحلی کسانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اس میں کھیتی میں ڈرون کے استعمال کا مظاہرہ کرکسانوں کو اس کے فائدے سے متعارف کرایا جائے گا۔شاہی نے بتایا کہ ریاست کے 89زرعی وگیان مراکز کو فروغ دینے کے لئے 5سالوں میں 200کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔

 

Related Articles