پچھلی حکومتوں نے پی اے سی فورس کو ختم کرنے کی مذموم کوششیں کیں:یوگی

لکھنو:جولائی54 کمپنی پی اے سی کو ختم کر دیا گیا۔ ریاست کی سلامتی کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ان جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بننے سے روکنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ہم نے ان کی تقرری کا راستہ صاف کر دیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد منگل کو لکھنؤ کے پولیس لائنز میں منعقدہ کانووکیشن پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں جب ریاست میں نئی حکومت بنی تھی۔ اس وقت اتر پردیش پولیس فورس میں پولیس اور پی اے سی کی بڑی تعداد میں پوسٹیں زیر التواء تھیں۔ ہم نے بھرتی کے عمل کو آگے بڑھایا اور 162000 کو بھرتی کیا اور تربیتی کام کو آگےبڑھایا۔

Related Articles