پٹھان: فلم پٹھان کے پوسٹر پر دیپیکا کے بجائے وزیر اعلیٰ یوگی کی تصویر وائرل، مقدمہ درج

لکھنو:دسمبر۔فلم پٹھان کو لے کر شروع ہونے والے تنازعہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر مافرڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ اس معاملے میں سائبر کرائم اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل نے شکایت دی ہے۔ جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سائبر کرائم پولیس کی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج محمد مسلم خان کے مطابق پٹھان فلم تنازع میں ٹوئٹر ہینڈل @azaarSRK نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کو مافرڈ کر کے اس کی جگہ دیپیکا پادوکون کی تصویر لگا دی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحریر پر آئی پی سی کی دفعہ 295A اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت ملی ہے ۔معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے.

 

Related Articles