پونچھ حملہ :این آئی اے ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا
جموں ، اپریل۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے پونچھ کے بھمبر گلی کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر آفیسران سے حملے کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔بتادیں کہ جمعرات کی سہ پہر کو پونچھ کے بھمبر گلی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار موقع پر ہی از جان ہوئے تھے جبکہ ایک کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کی ایک ٹیم نے جمعے کے روز بھمبر گلی پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں پر جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیم نے عین شاہدین کے ساتھ بھی بات چیت کی جبکہ فوجی آفیسران نے ٹیم کو حملے کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں اور ڈرون کے ذریعے علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔