پنکج ترپاٹھی اپنی نئی فلم میں اٹل ہوں میں وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردارنبھائیں گے

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی اپنی نئی فلم میں سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کریں گے۔”انڈیا ٹائمز "کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی پر بننے والی فلم ” میں اٹل ہوں ” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔فلم کی تیاری کا اعلان اور پوسٹر سامنے آنے کے بعد پنکج ترپاٹھی کے مداح انہیں نئے روپ میں دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ فلم کے پروموشن پوسٹر میں اداکار بالکل سابق وزیر اعظم جیسے لگ رہے ہیں۔دوسری جانب پنکج ترپاٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پروموش پوسٹر شیئر کرتے ہوئیکیپشن میں لکھا کہ ” نہ میں کہیں ڈگمگایا ، نہ میں نے کہیں سر جھکایا، میں اٹل ہوں ". واضح رہے کہ بھارتی فلمساز روی یادھو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اتکرش نیتھانی کی تحریر کردہ ہے ، فلم 2023 ء میں ریلیز ہوگی۔

Related Articles