پنت دہرادون سے ممبئی ایئر لفٹ ہوں گے

ممبئی،جنوری۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ہوائی راستے کے ذریعے دہرادون سے ممبئی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے بدھ کواس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پنت کو یہاں کوکیلابین دھیروبھائی انبانی اسپتال میں داخل کرایا جائے گا اور وہ اسپورٹس طبی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر دنشا پاردی والا کی نگرانی میں رہیں گے۔ڈاکٹر پاردی والا اس سے پہلے سچن تیندولکر،یوراج سنگھ،جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجااور کئی اولمپک اتھلیٹوں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی نے دہرادون کے میکس اسپتال کے ذریعے پنت کو دئے گئے فوری علاج کی تعریف کی ہے،لیکن وہ ابھی اپنی میڈیکل ٹیم کے ذریعے پنت کی میڈیکل چوٹوں کا علاج کرنا پسند کرتا ہے۔غورطلب ہے کہ 25سالہ ماہربلے باز پنت 30دسمبرکو اتراکھنڈ کے رڑکی میں سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ معجزاتی طور پر بچ گئے ، حالانکہ اس حادثہ میں ان کے ماتھے، کلائی ایڑی اور پیٹھ میں چوٹ لگنے کے علاوہ گھٹنے کے کچھ اعصاب ( لیگامینٹ) پھٹ گئی تھی۔پنت یہاں لگامنٹ سرجری کے بعد علاج کے عمل سے گزریں گے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم پنت کے علاج اور ریہیب کے دوران ان کی دیکھ بھال کرے گی ۔پنت کو پوری طرح صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انھوں نے ابھی چلنا شروع کیا ہے۔ سال 2023میں ہندوستان کو چار ٹیسٹ میچوں کی گھریلو سیرز میں آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے، جو نو فروری کو شروع ہو رہے ہیں ۔ ہندوستان اگر یہ سیریز جیت جاتا ہے وہ جون میں ورلڈ چیمپئن شپ بھی کھیلے گا، جن کہ ہندوستان میں ہونے والا یک روزہ ورلڈ کپ اکتوبر-نومبرمیں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق پنت کو میدان میں اترنے میں چھ مہینے کا وقت لگ سکتا ہےمسٹر شاہ نے بیان میں کہا، ”بورڈ پنت کی ریکوری عمل میں تیزی لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گااور اس مدت کے دوران انھیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔“

Related Articles