پریتی زنٹا نے رہیتک روشن کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے ساتھی اداکار رہیتک روشن کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ لکھا ہے۔ پریتی زنٹا نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلائٹ کے دوران اپنے جڑواں بچوں کو سنبھالنے میں مدد کرنے کے لیے رہیتک روشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔اْنہوں نے رہیتک روشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ’بہت سے لوگ آپ کی زندگی میں تے ہیں اور چلے جاتے ہیں، لیکن صرف سچے دوست ہی ہوتے ہیں جو آپ کے دل میں نقش چھوڑ جاتے ہیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اتنی لمبی فلائٹ میں جے اور جیا کو سنبھالنے میں مدد کرنے کے لیے شکریہ‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’اب میں سمجھ رہی ہوں کہ آپ اتنے حیرت انگیز باپ کیوں ہیں‘۔ اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’بچپن میں ساتھ گھومنے پھرنے سے لے کر بچوں کے والدین بننے تک، مجھے یہ دیکھ کر واقعی فخر ہے کہ ہم نے کتنا وقت ساتھ گزارا اور ساتھ بڑے ہوئے‘۔یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا اور ان کے شوہر جین گڈینوف کے ہاں نومبر 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Articles