پریاگ راج:بس پلٹنے سے دو اسکولی طلبہ کی موت

پریاگ راج:دسمبر۔ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سیداآباد علاقے میں ہفتہ کو جونپور کے ایک پرائیویٹ اسکول سے بچوں کو لارہی بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دو طالب علموں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر کچھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھیسکی گاؤں کے نزدیک آج صبح جونپور کے کرانتی دیوی پبلک اسکول کے بچوں کو لے کر پریا گراج آرہی ٹورسٹ بس، سامنے سے آرہی ایک بائیک کو بچانے کی کوشش میں پلٹ گئی۔بس میں ٹیچر سمیت تقریبا 21بچے سوار تھے جن میں سے دو انوراگ(16) اور انکت(17) کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ تین بچوں کو شدید طور سے چوٹیں آئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو فورس اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ڈی ایم سنجے کمار کھتری سوروپ رانی نہرو اسپتال پہنچ کر وہاں پرزیر علاج بچوں کے صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے وہاں کے ڈاکٹروں کو زخمی بچوں کا بہتر سے بہتر علاج کئے جانے کے لئے کہا ہے۔

 

Related Articles