پریانکا کےمداح فلم ’دی میٹرکس4‘ کے پوسٹر سے مایوس

ممبئی،نومبر۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن مووی ’دی میٹرکس ریزرکشنز‘ کے پوسٹر پر غیر موجودگی سے مداح مایوس ہوگئے۔ پریانکا چوپڑا نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’دی میٹرکس ریزرکشنز‘ کاپوسٹر شیئر کیا ہے۔انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’ دی میٹرکس ریزرکشنز کی اس نئی انسٹالمنٹ کو اس کرسمس پرایچ بی او میکس اور سنیما گھروں میں دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں‘۔یہ پوسٹر دیکھتے ہی مداحوں نیپوسٹ پر کمنٹس اداکارہ کی فلم کے پوسٹر پر عدم موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہیکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کی سائنس فکشن مووی ’دی میٹرکس ریزرکشنز‘ میں بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔لانا واچوسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کیانو ریوز اور اداکارہ کیری این ماس، اپنے پرانے کرداروں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، جن کرداروں میں وہ ’دی میٹرکس‘ کی پہلی انسٹالمنٹ میں نظر آئے تھے۔اس کے علاوہ فلم کے اس سیکوئل میں کچھ نئیچہرے بھی نظر آئیں گیجو کہ سیریز کی پچھلی انسٹالمینٹس کی کاسٹ کا حصّہ نہیں تھے، ان اداکاروں میں نیل پیٹرک ہیریس، پریانکا چوپڑا اور جوناتھن گروف شامل ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی سیریز ’کوانٹیکو‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا تھا اور بعد اذاں کئی پراجیکٹس میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Related Articles