پریانکا چوپڑا کے پہلی بار بیٹی کے ہمراہ مندر کے درشن، ویڈیو وائرل

ممبئی،اپریل۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی مالتی میری کی پیدائش کے بعد اسے پہلی بار سدھی ونائک مندر کے درشن کے لیے ساتھ لے کر گئیں۔سدھی ونائک مندر سے پریانکا چوپڑا کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں پریانکا چوپڑا کو بیٹی مالتی میری کو گود میں اْٹھائے مندر میں منعقد پوجا میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر اداکارہ ہلکے ہرے رنگ کا لباس جبکہ ان کی بیٹی سفید رنگ کی فراک پہنے نظر آرہی ہے۔پوجا کے دوران مندر میں پنڈت نے اداکارہ اور ان کی بیٹی کے ماتھے پر ٹیکا بھی لگایا۔ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس اپنی بیٹی مالتی میری کو پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت لے کر آئے ہیں۔

Related Articles