پریانکا چوپڑا کی بھارت پہنچنے کے بعد پہلی انسٹا پوسٹ

ممبئی،نومبر۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے ممبئی والے گھر سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ کو اپنے گھر کی بالکنی میں کھڑے مشروب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گھر پر ہوں اور اگلے چند دنوں کا انتظار ہے‘۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ روز 3 سال کے بعد امریکا سے بھارت پہنچی ہیں۔میڈیا کے مطابق، اداکارہ اپنے بہت سے ذاتی اور پیشہ ورانہ معاہدے پورے کرنے کے لیے بھارت آئی ہیں۔

Related Articles