پریانکا چوپڑا اپنی 40 ویں سالگرہ کہاں منانا چاہتی ہیں؟

ممبئی،اپریل۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں سال جولائی میں اپنی 40 ویں سالگرہ منائیں گی۔پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی 40 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ اس سال جب ان کی زندگی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے تو وہ کس طرح اپنی سالگرہ منائیں گی۔اْنہوں نے کہا کہ’یہ میری زندگی کی ایک نئی دہائی کا آغاز ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ہم اس سالگرہ پر کیا خاص کرنے جا رہے ہیں، کیونکہ میرے شوہر نک جونس اور میں ایک دوسرے کی سالگرہ کو منانے کے لیے منصوبے بناتے ہیں‘۔اس حوالے سے اْنہوں نے تھوڑا سا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ’لیکن میں یہ جانتی ہوں کہ میں اس سالگرہ کے موقع پر کس طرح کی ذہنی کیفیت میں رہنا چاہتی ہوں‘۔پریانکا چوپڑا نے سمندر سے اپنی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’مجھے امید ہے کہ جب میں 40 سال کی ہوجاؤں گی تو میرے پیروں کی انگلیوں کے درمیان ریت ہوگی‘۔اْنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2022 ان کے لیے زندگی کو بدل دینے والا سال رہا کیونکہ اس سال ان کے گھر میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سال کیآغاز میں جنوری میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر، گلوکار نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اس جوڑی نے ابھی کچھ دنوں پہلے ہی باضابطہ طور پر اپنی بیٹی کا نام ’مالتی میری چوپڑا جونس‘ رکھا ہے۔

Related Articles