پرستاروں سے ملاقات کے حوالے سے اشتہار جعلی ہے، گوندا کی وضاحت

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار گوندا نے اپنے پرستاروں کو ایک جعلی اشتہار کے حوالے سے خبردار کردیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گوندا 20 دسمبر کو لکھنو میں ہونے والے ایک ایونٹ میں پرستاروں کو ملاقات کا موقع دینگے۔گوندا نے ہفتے کو اس جعلی پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ خبر اور اشتہار جھوٹ پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ یہ اشتہار 20 دسمبر کو لکھنو میں ہونے والے ایک شیڈول پروگرام کے حوالے سے دی گیا تھا۔بظاہر اس جعلی پوسٹر سے ایسا لگتا ہے کہ گوندا سے ملاقات کے سنہری موقع اور ان کے ساتھ کھانا تناول کرنے پر مبنی جملہ اس کا پروڈکشن لیبل تھا، اس جعلی اشتہار میں ٹکٹ کی بکنگ کی تفصیلات بھی موجود تھی۔

 

Related Articles