پاکستان کے مڈل آرڈر نے گیم تبدیل کیا: کیوی کپتان

کرائسٹ چرچ،اکتوبر۔کیوی کپتان کین ولیمسن بھی پاکستان کے مڈل آرڈر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، ہم نے ٹاپ آرڈر کے خلاف اچھی بولنگ کرائی لیکن پاکستان کے مڈل آرڈرنے گیم تبدیل کیا۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔میچ میں محمد نواز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور 22 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Articles