پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

کیپ ٹاؤن، فروری ۔ پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے اتوار کے روز ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ بی کے اپنے میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بسمہ معروف نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گے۔ یہ خشک وکٹ ہے، اس میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی، اس لیے ہم پہلے بڑا اسکور کرنا چاہیں گے۔ ہم مطمئن ہیں کیونکہ پچھلی بار ہمیں ہندوستان کے خلاف جیت حاصل ہوئی تھی مگر یہاں حالات مختلف ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا، ہم بیٹنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ وکٹ پچ تھوڑی مشکل ہے۔ وہ (اسمرتی مندھانا) جلد صحت یاب ہو جائیں گی لیکن ہم نے آج کے لیے ہرلین (دیول) اور شیکھا کی شکل میں اضافی بلے باز کو شامل کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ وکٹیں ہماری مدد کریں گی ۔ ہمارے گیند بازوں نے اس سے قبل سہ فریقی سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم: شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ، جیمیمہ روڈریگس، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکار، رادھا یادو، راجیشوری گائیکواڑ، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔پاکستانی ٹیم: جویریہ خان، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، ایمن انور، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال۔

Related Articles