پاکستان میں کھیلنا،پرستاروں کی آواز سننا چاہتے ہیں، شاداب خان
کراچی ،ستمبر۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ہم اپنے مداحوں کے سامنے اپنے ملک میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مداح ہماری حمایت میں بولیں، ہم اْن کی آواز سْننا چاہتے ہیں۔ شائقین اپنی ٹیم کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کے مستحق ہیں۔ فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے عین وقت پر ختم ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسلام آباد کو ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیے جانے کی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے بہت محنت کی گئی تھی ، سب آخری لمحے میں برباد ہو گیا۔